Saturday, April 27, 2024

پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کا شر پسند چہرہ بے نقاب کر دیا

پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کا شر پسند چہرہ بے نقاب کر دیا
January 26, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کا شر پسند چہرہ بے نقاب کر دیا۔ جنوبی ایشیا بھارتی دہشت گردی کا شکار ہے۔

مسلح تصادم میں شہریوں کی حفاظت سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے دنیا کو مودی سرکار کی انتہا پسندی سے خبردار کیا۔

 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب منیر اکرم کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستانی فوج اور شہریوں پر حملے کرائے۔ بھارت مسلمانوں کے لئے خطرناک ملک بن چکا ہے۔

منیر اکرم کا کہنا تھا کہ بھارت نے سلامتی کونسل کی لسٹ میں شامل دہشتگرد تنظیموں کیلئے فنڈنگ کی۔ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں 96 ہزار کشمیریوں کو شہید کر چکی ہے۔ بھارتی فوج نے پیلٹ گن کا استعمال کر کے سیکڑوں کشمیریوں کو اندھا کر دیا۔ بھارت جنگی جرائم میں ملوث ہے جس پر سلامتی کونسل کارروائی کرے ۔ بھارت نے کراچی اسٹاک ایکس چینج سمیت پاکستان کے کئی شہروں میں بم دھماکے کرائے۔ بھارت میں گائے ذبح کرنے پر مسلمانوں کی ٹارگٹ کلِنگ کی جارہی ہے۔