Sunday, September 8, 2024

پاکستان نے ایک ارب ڈالر کے سکوک بانڈ جاری کردیئے

پاکستان نے ایک ارب ڈالر کے سکوک بانڈ جاری کردیئے
January 25, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نےایک ارب ڈالر کے سکوک بانڈ جاری کردیئے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بانڈز بین الاقوامی مارکیٹ میں 7 سال کیلئے جاری کئے گئے، تاریخی لحاظ سے بلند ترین شرح منافع 7.95 فیصد پر بانڈز جاری کئے گئے۔

ماضی میں زیادہ سے زیادہ شرح منافع 7.5 فیصد پر بانڈز جاری کئے گئے تھے۔ نئے بانڈز نیویارک کی بانڈز مارکیٹ میں لانچ کئے گئے۔

موجودہ حکومت نے باڈز کے ذریعے پاکستان کی تاریخ کا مہنگا ترین قرض حاصل کیا۔