اناہت (92 نیوز) - پاکستان نے 6 سال بعد ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔
چیمپئن شپ کے انڈر 13 کیٹگری کے فائنل میں پاکستان کے نعمان خان نے اپنے ہم وطن احمد خلیل کو شکست دی، نعمان خان کا فائنل میں جیت کا اسکور تین دو رہا۔
پاکستان نے ایشین جونیئر اسکواش چیمپین شپ میں سونے، چاندی اور کانسی کا ایک ایک میڈل جیتا۔