Saturday, April 27, 2024

پاکستان میں عید الاضحیٰ اتوار دس جولائی کو منائی جائے گی

پاکستان میں عید الاضحیٰ اتوار دس جولائی کو منائی جائے گی
June 30, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان میں عید الاضحیٰ اتوار دس جولائی کو منائی جائے گی۔

 مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کرتے ہوئے کہا ملک کے کسی علاقے میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا۔ پاکستان میں عید الاضحیٰ اتوار دس جولائی کو منائی جائے گی۔ سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا۔ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ جمعہ آٹھ جولائی کو ادا کیا جائے گا۔ عرب ملکوں میں عید الاضحی ہفتہ نو جولائی کو منائی جائے گی۔