اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔
پاکستان میں عیدالفطر منگل 3 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق آج شام پاکستان میں چاند نظر آنے کے امکانات نہیں ہیں۔
سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج آخری روزہ ہے، گزشتہ روز خلیجی ممالک میں شوال کا چاند نظر نہ آیا۔ سعودی عرب سمیت دیگرعرب ممالک میں عیدالفطر پیر 2 مئی کو ہوگی۔ سعودی سپریم کورٹ کے مطابق رمضان المبارک 30 روزوں پر مشتمل ہوگا۔
ادھر سنگاپور میں شوال کا چاند نظر آگیا، آج عیدالفطر ہے، آسٹریلیا میں بھی آج عیدالفطر ہے، افغانستان میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا، آج عید ہے، افغانستان میں عید کے موقع پر سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔