Thursday, March 28, 2024

پاکستان میں میزائل گرنے کا واقعہ غلطی سے پیش آیا، بھارتی وزیر دفاع

پاکستان میں میزائل گرنے کا واقعہ غلطی سے پیش آیا، بھارتی وزیر دفاع
March 15, 2022 ویب ڈیسک

نئی دہلی (92 نیوز) - بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ کا کہنا ہے پاکستان میں میزائل گرنے کا واقعہ غلطی سے پیش آیا۔

بھارتی وزیر دفاع نے پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ غلطی میزائلز کی جانچ پڑتال کے دوران ہوئی، حادثے کے بعد میزائلوں کی درستگی کے حوالے سے احکامات دے دئیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ کیسے پیش آیا تحقیقات جاری ہیں، میزائل سسٹم میں کسی بھی قسم کی خامی کو دور کیا جائے گا۔