Thursday, April 25, 2024

پاکستان میں کرپشن کی تاریخ بہت لمبی ہے : عمران خان

پاکستان میں کرپشن کی تاریخ بہت لمبی ہے : عمران خان
September 24, 2016
کراچی(92نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا  ہے کہ پاکستان میں کرپشن کی تاریخ بہت لمبی ہے  اگر نوازشریف کا احتساب ہوگیا تو سب کا احتساب ہوجائے گا ۔۔ انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کو بھی خوش آمدید کہا ۔ تفصیلات کےمطابق عمران خان دوروزہ دورہ پر کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  ایک بار پھروزیراعظم کو نشانے پر لے لیا۔ کہنے لگےجب تک ادارے مضبوط نہیں ہوتے نیا پاکستان نہیں بن سکتا امید ہے کہ رائیونڈ مارچ میں کراچی سے بھی لوگ بڑی تعداد میں شرکت کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پانامہ لیکس سے نوازشریف بچ گئے توسب بچ جائیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے قیام کو بھی خوش آئند قراردیتےہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے خیالات ملتے جلتےہیں ۔ کپتان نے کہا کہ کراچی کا جلسہ ناکام نہیں ہوا  یوم دفاع پر کراچی کے عوام کو ایک پیغام دینا چاہتے تھے جس میں کامیاب رہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے مقامی ہوٹل میں سینئرصحافیوں سے   خطاب کرتے ہوئے  کہا ہے کہ اداروں سے انصاف نہ ملنے اور پر امن احتجاج کو روکنے پر خونی انقلاب آتا ہے نوازشریف کا احتساب ہوگیا تو سب کا احتساب ہوجائے گا ۔ عمران خان نے انصاف ہاوس کراچی میں ملک کے سیاسی منظر نامے کی پیش گوئی کردی  کہتے ہیں کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف انصاف نہ ملنے اور احتجاج سے روکنے پر ملک میں خونی انقلاب آئے گا ۔ ۔