Friday, May 3, 2024

پاکستان میں کورونا کے مزید 5 مثبت کیس رپورٹ، 7 مریضوں کی حالت تشویشناک

پاکستان میں کورونا کے مزید 5 مثبت کیس رپورٹ، 7 مریضوں کی حالت تشویشناک
May 24, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان میں کورونا کے مزید 5 مثبت کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 7 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کوروناکے 2 ہزار 190 ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 23 فی رہی۔