Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی : سمندری محافظوں نے کروڑوں کی منشیات سمگلنگ ناکام بنا دی

کراچی : سمندری محافظوں نے کروڑوں کی منشیات سمگلنگ ناکام بنا دی
October 10, 2016
کراچی (92نیوز) پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے سمندر میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے سمندر میں منشیات کی سمگلنگ ناکام بنا دی۔ ذرائع کے مطابق میری ٹائم سکیورٹی نے پاک ایران سمندری سرحد کے قریب دو لانچوں کو روکا تو ایک لانچ میں سوار سمگلرز واپس ایرانی حدود میں داخل ہوگئے تاہم دوسری لانچ پکڑی گئی۔ ذرائع کے مطابق سمگلرز نے پکڑی جانے والی لانچ میں سوراخ کرکے بھاری مقدار میں موجود منشیات ضائع کرنے کی کوشش بھی کی تاہم وہ اس کوشش میں کامیاب نہ ہو سکے۔ میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے لانچ تحویل میں لےکر کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔ برآمد کردہ منشیات پریس کانفرنس میں منظر عام پر لائی جائے گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔