Friday, April 26, 2024

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کو انڈین فوجیوں کا قبرستان بنا دیا

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کو انڈین فوجیوں کا قبرستان بنا دیا
September 29, 2016
اسلام آباد (92نیوز) بھارت کو جارحیت مہنگی پڑ گئی۔ عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر پاک فوج نے ہندوستانی فوج کو بھرپور جواب دیا ہے۔ عسکری ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں ہندوستان کی تین اہم چیک پوسٹیں تباہ کر دی گئی ہیں۔ پاکستان کی جوابی کارروائی میں بھارت کا بھاری جانی نقصان بھی ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ہندوستان کا مرکزی سپلائی روٹ تباہ کر دیا۔