Thursday, May 2, 2024

پاکستان میں صورتحال مانیٹر کررہے ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پاکستان میں صورتحال مانیٹر کررہے ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
May 24, 2023 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے پاکستان میں صورتحال مانیٹر کررہے ہیں، قانون کا اطلاق سب پر ہونا چاہیے۔

واشنگٹن میں نیوز پریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری اقدار، آزادی اظہار رائے اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، کسی سیاسی جماعت یا اُمیدوار پر کوئی پوزیشن نہیں۔

امریکا کی جانب سے پاکستان میں تیل وگیس کی تنصیبات پر دہشت گرد حملے پر اظہارافسوس کیا گیا۔