بلین ٹری سونامی منصوبے میں بہترین کامیابی پر اپنی ٹیم پر فخر ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (92 نیوز) – وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں بلین ٹری سونامی منصوبہ، بہترین کامیابی پر اپنی ٹیم پر فخر ہے۔
Proud of my team. “We are at a point in history where we need to act, and Pakistan is leading on this important effort” says UNEP.https://t.co/jqcq8b7jRe
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 29, 2022
منگل کے روز وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر اقوام متحدہ کے ماحولیاتی تحفظ سے متعلق ادارے کی بلین ٹری سونامی سے متعلق رپورٹ شیئر کی۔
عمران خان نے کہا کہ انہیں ماحولیات سے متعلق منصوبوں میں مصروف اپنی ٹیم پر فخر ہے۔ ہم تاریخ کے اس موڑ پر ہیں جہاں ہمیں کام کرنے کی ضرورت ہے اور پاکستان اس اہم کوشش کی قیادت کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام نے ماحولیاتی نظام کی بحالی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔