Thursday, April 18, 2024

پاکستان کو بڑھتے درجہ حرارت کے سبب پانی کی کمی کا سامنا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان کو بڑھتے درجہ حرارت کے سبب پانی کی کمی کا سامنا ہے، بلاول بھٹو
May 19, 2022 ویب ڈیسک

نیویارک (92 نیوز) - وزیرِخارجہ بلاول بھٹو نے کہا پاکستان کو بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے پانی کی کمی کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ کی فوڈ سکیورٹی کانفرنس سے اپنے خطاب میں اُن کا کہنا تھا کہ خوراک کے تحفظ کیلئے عالمی سطح پرمشترکہ کاوشیں درکار ہیں۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ بولے کہ خوراک اور توانائی کے تحفظ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں بحران کا براہ راست اثر پاکستانی عوام پر پڑتا ہے، طالبان کو خواتین کو تعلیم دینے کے حوالے سے گارنٹی دینی ہوگی۔