Tuesday, April 23, 2024

پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور اپنے اختتام کو پہنچ گیا، مریم نواز

پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور اپنے اختتام کو پہنچ گیا، مریم نواز
April 10, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔

مریم نواز نے ٹویٹ میں لکھا تکبر کو زوال ہے۔ حکومت سے نجات پر ہم اللہ تعالی کے آگے سر جھکاتے ہیں۔ نقصان کو پورا کرنے کیلئے ایک مشکل سفر کا آغاز کیا ہے۔ کئی مشکل چیلنجز درپیش ہیں۔ ظلم کا نظام قائم نا کبھی رہا ہے نا کبھی رہ پائے گا۔ اپنا فیصلہ اس پر چھوڑا تھا جس نے کبھی ناانصافی نہیں کی۔

نواز شریف صاحب آج آپ کا صبر، ہر قسم کے جبر سے جیت گیا۔ خدا آپ کا سایہ قوم پر سلامت رکھے۔ آپ کے ہر ساتھی، ہر کارکن کو سلام، جو ڈٹے رہے، حق سے پیچھے نا ہٹے۔