Friday, April 19, 2024

پاکستان کی سری لنکا جیسی صورتحال ہونے کا کوئی امکان نہیں، شبر زیدی

پاکستان کی سری لنکا جیسی صورتحال ہونے کا کوئی امکان نہیں، شبر زیدی
May 17, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ پاکستان کی سری لنکا جیسی صورتحال ہونے کا کوئی امکان نہیں۔

منگل کے روز نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ فی الحال ملک کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی خدشہ نہیں، آئی ایم ایف کے سوا حکومت کے پاس کوئی آپشن نہیں۔ آئی ایم ایف سے جلد معاہدہ کیا جائے۔

شبر زیدی نے کہا کہ آئی ایم ایف جو کہہ رہا ہے وہ کیا جائے، آئی ایم ایف کی اگر شرائط تسلیم نہیں کرنی تو اعلان کیا جائے، سوال یہ ہے کہ آپ نے معیشت کے بنیادی مسائل حل کرنے ہیں کہ نہیں۔

سابق چیئرمین ایف بی آر بولے کہ حکومت کے پاس فیصلہ کرنے کے لیے اگلے 48 گھنٹے ہیں، معیشت کے بنیا دی مسائل حل کرنے کے لیے وقت درکار ہوگا۔ آپ نے جو بھی کرنا ہے فیصلہ کریں، یہ سیاسی نہیں معاشی فیصلہ ہے۔ اگر یہ پٹرول کی قیمت نہیں بڑھاتے تو ڈالر مہنگا ہوتا رہے گا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ فیصلہ کرنا ہوگا، اپنا سیاسی نقصان کرنا ہے یا ملک چلا نا ہے؟ ملک چلانے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کا استعمال کم کیا جائے۔