پاکستان کی جانب سے جدہ کے قریب آرامکو کی تیل کی تنصیبات پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان کی جانب سے سعودی عرب میں جدہ کےقریب آرامکو کی تیل کی تنصیبات پر حوثی باغیوں کے حملوں کی شدید مذمت کی گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کے مطابق مقامی سول آبادی، توانائی تنصیبات پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ یہ خوش آئند ہے کہ رائل سعودی ائیر ڈیفنس فورسز نے حملے ناکام بنا دیے۔ حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔ ایسے حملے سعودی عرب اور خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ پاکستان ایسے حملوں کی فوری روک تھام کا مطالبہ کرتا ہے۔ پاکستان سلامتی اور علاقائی سالمیت کو درپیش ہر خطرے میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔