Friday, April 26, 2024

پاکستان کی بقا کی جنگ لڑنے کا وقت آ گیا، اسد عمر

پاکستان کی بقا کی جنگ لڑنے کا وقت آ گیا، اسد عمر
April 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے پاکستان کی بقا کی جنگ لڑنے کا وقت آ گیا۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر بولے دشمن جانتا ہے کہ وہ پاکستان کی فوج کا مقابلہ نہیں کر سکتا اس لیے وہ اندرونی انتشار پھیلا رہے ہیں۔ بد قسمتی سے کوئی سیاسی پارٹی پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں ہے۔ آج پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے۔ پورے ملک سے کسی بھی شہری سے پوچھ لیں وہ کہے گا کہ عمران خان پاکستان کا مخلص لیڈر ہے۔

اسد عمر نے کہا آج جس طرح ہر پاکستانی عمران خان کو پسند کرتا ہے اسی طرح فوج کا ہر سپاہی عمران خان کو لیڈر مانتا ہے۔ آج کے سیاست دانوں میں عوام میر جعفر اور میر صادق کو پہنچانے۔