Friday, April 19, 2024

پاکستان کی افغانستان میں مزار شریف کے علاقے میں دہشتگرد حملوں کی مذمت

پاکستان کی افغانستان میں مزار شریف کے علاقے میں دہشتگرد حملوں کی مذمت
April 29, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان نے افغانستان میں مزار شریف کے علاقے میں دہشتگرد حملوں کی مذمت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 28 اپریل کو دہشتگرد حملے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، متعدد لوگ زخمی ہوئے۔ پاکستان کی حکومت اور عوام نے افغان عوام خاص طور پر سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ نہتے افغانوں کے خلاف دہشتگردی کا ارتکاب گھناؤنی کارروائی ہے۔ گھناؤنے فعل کا مقصد امن، استحکام، ترقی کے لیے افغان قوم کے عزم کو کمزور کرنا ہے۔ دہشتگرد کارروائیوں سے افغان ہزارہ اور شیعہ برادری کو نشانہ بنانا بھی تشویشناک ہے۔ عالمی برادری دہشتگردی سے نمٹنے، چیلنجز پر قابو پانے کے لیے افغانستان کی فوری مدد کرے۔