Friday, May 3, 2024

پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف شاندار فتح، تین سو انچاس رنز کا بڑا ہدف حاصل کیا

پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف شاندار فتح، تین سو انچاس رنز کا بڑا ہدف حاصل کیا
April 1, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف شاندار فتح حاصل کی۔ تین سو انچاس رنز کا بڑا ہدف حاصل کیا۔

پاکستان نے کینگروز کو دوسرے ون ڈے میں چھ وکٹوں سے ہرا کر سیریز برابر کر دی۔ امام الحق نے 97 گیندوں پر 106 رنز بنا کر پاکستان کی فتح کی بنیاد رکھی۔ بابر اعظم نے 83 گیندوں پر 114 رنز کی شاندا اننگز کھیلی۔ فخر زمان نے 67 رنز کی بہترین اننگز کھیلی۔ محمد رضوان 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ خوش دل شاہ 27 اور افتخار احمد 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم نے 8 وکٹوں پر 348 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ بین مکڈرمٹ نے 104 رنز کی اننگز رائیگاں چلی گئی۔ ٹریوس ہیڈ 89 رنز بنا سکے۔ پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے چار وکٹیں حاصل کیں۔