پاکستان کے نور زمان نے ایشین جونیئر اسکواش ٹائٹل جیت لیا

لاہور (92 نیوز) - پاکستان کے نور زمان نے ایشین جونیئر اسکواش ٹائٹل جیت لیا۔
تھائی لینڈ میں ایونٹ میں نور زمان نے ملائیشیا کے جوآچم کے خلاف تین ایک سے کامیابی حاصل کی، فائنل میچ باون منٹ تک جاری رہا۔
نور زمان نے گیارہ نو، دس بارہ، گیارہ پانچ اور گیارہ نو سے کامیابی حاصل کی۔