Thursday, March 28, 2024

پاکستان کے کمر عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف کا پتا لگ گیا

پاکستان کے کمر عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف کا پتا لگ گیا
July 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان کے کمر عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف کا پتا لگ گیا۔ والد کاشف سلمان کے مطابق نانگا پربت پر بیٹے کی لوکیشن ٹریس کرلی ہے۔

دنیا کے کم عمرترین کوہ پیما شہروز کاشف کے حوالے سے اچھی خبر مل گئی۔ کیمپ تھری پہنچ گئے، کوہ پیما فضل علی بھی ہمراہ ہیں، ڈپٹی کمشنر دیامر نے تصدیق کر دی۔

نانگا پرپت چوٹی سر کرنے کے بعد واپسی کے سفر کے دوران کوہ پیما شہروز کاشف اور فضل علی لاپتہ ہوگئے تھے۔ بیس کیمپ پولیس ٹور کمپنی سے رابطے کے بعد ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد نے کہا تھا کہ کوہ پیمائوں کی نقل وحرکت کے ثبوت ملے ہیں۔

بیس سالہ کوہ پیما شہروز کاشف کے والد نے اس سے پہلے آرمی چیف سے آپریشن کرنے کی اپیل کی تھی۔ کوہ پیما شہروز کاشف کم عمری میں نانگا پربت سر کرنے کا ریکارڈ بنا چکے ہیں۔