Wednesday, May 8, 2024

پاکستان کے کوہ پیماؤں سرباز علی اور شہروز کاشف نے ماؤنٹ مکالو کو سر کر لیا

پاکستان کے کوہ پیماؤں سرباز علی اور شہروز کاشف نے ماؤنٹ مکالو کو سر کر لیا
May 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان کے دو کوہ پیماؤں سرباز علی اور شہروز کاشف نے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مکالو کو سر کر لیا۔

سرباز علی خان نے 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی 14 میں سے گیارہویں چوٹی کو سر کیا ہے۔ دوسری جانب  20 سالہ شہروز کاشف ماؤنٹ مکالو سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما بن گئے ہیں۔

شہروز کاشف ٹاپ پانچ  بلند ترین چوٹیوں کو  سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما  بھی بن گئے ہیں جبکہ وہ 8 ہزار میٹر سے بلند 14 میں سے مجموعی طور  پر 7 چوٹیوں کو سر کر چکے ہیں۔ شہروز کاشاف  آٹھ ہزار میٹر سے بلند  سات  چوٹیاں سر کرنے والے تیسرے پاکستانی ہیں۔