Sunday, September 8, 2024

پاکستان کے خلاف سیریز کا واحد ٹی ٹوئنٹی آسٹریلیا نے تین وکٹوں سے جیت لیا

پاکستان کے خلاف سیریز کا واحد ٹی ٹوئنٹی آسٹریلیا نے تین وکٹوں سے جیت لیا
April 5, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - بابر الیون ورلڈکپ کا بدلہ لینے میں ناکام رہے۔ واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے تین وکٹوں سے شکست دے دی۔

آسٹریلیا نے 163 رنز کا ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ آسٹریلیا کی طرف سے ایرون فنچ 55 ، ٹریوس ہیڈ 26، جوش انگلس  24 رنز بنا  کر نمایاں بلے باز رہے۔ پاکستان کی طرف سے  شاہین شاہ آفریدی ،عثمان قادر  اور وسیم جونیئر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔ بابر اعظم نے کیرئیر کی 26 ویں نصف سنچری بنائی ۔ قومی کپتان 66 رنز  بنا کر کیچ آؤٹ  ہو گئے۔ محمد رضوان 23، افتخار احمد 13 رنز  پر  پویلین لوٹ گئے ۔ عثمان قادر نے چھ گیندوں  پر  دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے  18 رنز  کی شاندار اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کی  طرف سے نیتھن  ایلس نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔