Saturday, July 27, 2024

پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا منترہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو گیا، اسحاق ڈار

پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا منترہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو گیا، اسحاق ڈار
September 1, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا منترہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو گیا۔

جمعہ کے روز انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام بیرونی ادائیگیاں وقت پر کیں، چار سال میں ملک کے معیشت کو 47 ویں نمبر پر پہنچا دیا گیا، جو تباہی کی گئی ایک سال میں ٹھیک نہیں ہو سکتی۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ نگران حکومت تمام پالیسیوں کو لے کر چلے تو ملک بہتر ہو گا۔ 2013ء میں دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کے مسائل تھے، ہم نے2017ء میں ملک چھوڑا تو دنیا تعریف کر رہی تھی۔