Monday, May 6, 2024

پاکستان کا یوکرین سے اپنے شہریوں خاص طور پر طلبا کے انخلاء کا فیصلہ

پاکستان کا یوکرین سے اپنے شہریوں خاص طور پر طلبا کے انخلاء کا فیصلہ
February 25, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے یوکرین سے اپنے شہریوں خاص طور پر طلبا کے انخلاء کا فیصلہ کر لیا۔

پاکستانی سفارتخانے نے ہم وطنوں کو یوکرین سے فوری ٹرنوپل پہنچنے کی اپیل کر دی۔ پاکستانی شہریوں کو جنگ زدہ علاقے سے نکالنے کےلئے اقدامات تیز کردیئے گئے۔ پاکستانی سفارتخانے کے اعلامیہ کے مطابق ٹرنوپل تک ٹرین سروس بحال ہے اور ٹکٹس بھی دستیاب ہیں۔