Friday, March 29, 2024

پاکستان کا سلامتی کونسل سے دہشتگردی، مالی معاونت کے مرتکب بھارت پر سخت پابندیوں کا مطالبہ

پاکستان کا سلامتی کونسل سے دہشتگردی، مالی معاونت کے مرتکب بھارت پر سخت پابندیوں کا مطالبہ
February 15, 2022 ویب ڈیسک

نیویارک (92 نیوز) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے دہشت گردی اور مالی معاونت کے مرتکب بھارت پرسخت پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اقوام متحدہ سلامتی کونسل انسداددہشت گردی کمیٹی نے رواں سال کی اوپن بریفنگ دی۔

پاکستانی مندوب عمرفارو ق نے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت بریفنگ کو پاکستان مخالف استعمال کرنے میں ناکام رہا، بھارت دہشت گردی کی آڑ میں جنوبی ایشیا میں بنیادی انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کررہا ہے۔

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے دہشت گردی اور مالی معاونت کے مرتکب بھارت پرسخت پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔