Saturday, April 27, 2024

پاکستان کا دھمکی دینے والے ملک کو بھرپور ردعمل دینے کا فیصلہ، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ

پاکستان کا دھمکی دینے والے ملک کو بھرپور ردعمل دینے کا فیصلہ، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ
March 31, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستان کو دھمکی آمیز مراسلہ بھیجنے والے ملک کو بھرپور جوابی ردعمل دینے کا فیصلہ کرلیا، پاکستان کے اندورنی معاملات میں مداخلت ناقابل قبول قرار دے دی۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزرا، مشیر قومی سلامتی سروسز چیفس اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے شرکت کی، کمیٹی کوغیرملکی آفیشل کی پاکستانی سفیر سے ہونے والی بات چیت پربریفنگ دی گئی۔  

اعلامیہ کے مطابق اور اس میں استعمال کیے گئے الفاظ کو سفارتی اداب کے منافی قرار دے دیا، فیصلہ ہوا کہ پاکستان میں متعین اس ملک کے سفیر اور اس ملک کو بھرپور جوابی پیغام  دیا جائیگا۔ متعلقہ ملک سے باظابطہ ذریعوں اور سفارتی آداب کے مطابق احتجاج کیا جائے گا۔

کمیٹی نے گزشتہ روز ہونے والے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کے فیصلے کی بھی حمایت کی جس کے مطابق معاملے کو پارلیمنٹ کی سکیورٹی کمیٹی کے ان کیمرا سیشن میں لانا چاہیے۔

کمیٹی نے مراسلے میں استعمال کیے جانے والے الفاظ پر بھی تشویش کا اظہار کیا، غیر ملکی سینئر آفیشنل نے ملاقات میں پاکستانی سفیر کو پیغام دیا اور پاکستانی سفیر نے پیغام وزارت خارجہ کو ارسال کیا۔