Saturday, April 20, 2024

پاکستان کا بینکنگ سیکٹر مستحکم، معیشت بہتر طور پر کام کررہی ہے، موڈیز

پاکستان کا بینکنگ سیکٹر مستحکم، معیشت بہتر طور پر کام کررہی ہے، موڈیز
April 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - موڈیز نے پاکستان کی بینکنگ سیکٹر کی ریٹنگ جاری کردی۔ پاکستان کا بینکنگ سیکٹر مستحکم ہے، معیشت بہتر طور پر کام کررہی ہے، شرح نمو 3 سے 4 فی صد تک رہنے کی توقع ہے۔ 

موڈیز ریٹنگ کے مطابق بینکوں کی پرفارمنس بھی بہتر ہوئی ہے، معاشی سرگرمیوں کو قرضوں کی معاونت جاری ہے۔ بینکنگ سیکٹر کورونا کے اثرات سے نمٹنے میں کامیاب رہا۔ پھنسے ہوئے بینک قرضوں کی صورتحال بہتر نہ ہوسکی۔ اس کے باوجود بینکوں نے 9 فی صد گروتھ حاصل کی۔

بینکوں کو منافع بڑھتے رہنے کا امکان ہے، بینکوں کی جانب سے شیئر ہولڈرز کو منافع رواں مالی سال بڑھنے کا امکان ہے۔