Saturday, April 20, 2024

پاکستان‘ انڈیا لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کم کرنے پر رضامند ہو گئے

پاکستان‘ انڈیا لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کم کرنے پر رضامند ہو گئے
October 3, 2016
اسلام آباد (92نیوز) لائن آف کنٹرول پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرنے کے لیے دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں میں رابطہ۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ناصر جنجوعہ اور اجیت دوول کے رابطے کی تصدیق کردی۔ تفصیلات کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں شخصیات نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے پر بات چیت کی اور لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کم کرنے کے لیے دوطرفہ رابطے کی ضرورت پر زور دیا۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر پر عالمی توجہ کم کرنے کے لیے لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر پر اپنی توجہ رکھنے کے لیے لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کم کرنا چاہتا ہے۔