Saturday, April 20, 2024

پاکستان ہاکی ٹیم کپتان کے بغیر ملائیشیا پہنچ گئی

پاکستان ہاکی ٹیم کپتان کے بغیر ملائیشیا پہنچ گئی
October 18, 2016
کراچی(92نیوز)ہاکی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی اور کپتان محمد عرفان پاکستان میں ہی رہ گئے،برطانوی ویزے کے لئے پاسپورٹ جمع کرایا،جو تاحال نہ مل سکا. تفصیلات کےمطابق پاکستان ہاکی ٹیم ایشیئن چمپیئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے ملائیشیا میں موجود ہے لیکن حیران کن طور پر ٹیم کے کپتان پاکستان میں ہی رہ گئے ہیں جبکہ پاکستان اس اہم ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع بھی کررہا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد عرفان کے پاس ملایشیا کا ملٹی پل ویزہ ہے مگر نہ جانے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان کے دماغ میں کیا سمائی کہ برطانوی ویزے کیلئے بھی اپلائی کردیا، جس میں ہو ئی تاخیر اور اب قومی ٹیم کو ملایشیا میں کپتان کے بغیر جاپان کے خلاف پریکٹس میچ کھیلنا پڑے گا۔ جب پاکستان ہاکی فیڈریشن سے رابطہ کیا گیا تو سیکرٹری پی ایچ ایف شہباز سینئر کا کہنا تھا کہ بدھ کو پاسپورٹ مل جائے گا،اگر ایسا نہ ہواتو پاکستان کو متبادل کپتان کا اعلان کرنا ہوگا