Saturday, April 27, 2024

پاکستان دنیا بھر میں سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز ہے : امریکی قونصل جنرل

پاکستان دنیا بھر میں سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز ہے : امریکی قونصل جنرل
October 13, 2016
کراچی (92نیوز) امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری سب سے زیادہ امریکہ سے کی جاتی ہے۔ 2015ءمیں دوطرفہ تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دورے پر پہنچیں تو روایتی انداز میں گھنٹا بجا کر کاروبار کا آغاز کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا بھر میں سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز ہے۔ دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات ہمیشہ سے مضبوط ہیں اور مستقبل میں مزید مضبوط ہو ں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے امریکہ کو سب سے زیادہ برآمدات کی جاتی ہیں۔ سب سے زیادہ بیرونی براہ راست سرمایہ کاری بھی امریکہ سے ہی آتی ہے۔ 2015ءمیں دوطرفہ تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی حکومت پاکستانی معیشت کی بحالی اور کاروباری طبقے کی ترقی کے لیے کوشاں ہے اور امریکہ پاکستان میں نجی شعبے کو فروغ دینا چاہتا ہے۔