Thursday, April 25, 2024

پاکستان سگریٹ سمگلنگ میں ایشیاءکا چوتھا بڑا ملک بن گیا

پاکستان سگریٹ سمگلنگ میں ایشیاءکا چوتھا بڑا ملک بن گیا
October 1, 2016
اسلام آباد(92نیوز)سالانہ 19ارب سمگلنگ کے دھویں میں اڑنے ہونے لگےانتباہ صرف اور صرف کاغذی رہ گیا پاکستان سگریٹ سمگلنگ میں ایشیاءکا چوتھا بڑا ملک بن گیا یہاں بکنے والا ہر چوتھا سگریٹ سمگل شدہ ہے عالمی تحقیقاتی ادارے نیلسن نے ہوشرباءانکشافات کر دیئے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان میں جتنی سگریٹ نوشی بڑھی اتنا ہی سگریٹ کی سمگلنگ میں بھی اضافہ ہوا۔ سالانہ 19ارب اور ماہانہ ایک ارب60کروڑ روپے کے سگریٹ کی سمگلنگ ہورہی ہے یہ سب روکنے کےلئے 13ادارے تو ہیں لیکن تمام ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں۔ ہر کوئی بے بس ہےعالمی تحقیقاتی ادارے نیلسن کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان سگریٹ سمگلنگ میں ایشیاءکا چوتھا بڑا ملک بن گیا۔ پاکستان میں فروخت ہونیوالا ہر چوتھا سگریٹ سمگل شدہ ہے رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کوصرف2014ءمیں سگریٹ سمگلنگ کی وجہ سے 24ارب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی سگریٹ کی فروخت کا زیادہ تر حصہ غیر قانونی فیکٹریاں ہیں ۔ سمگلنگ روکنے کے 25 سے زائد قوانین بھی غیر فعال ہو چکے ہیں۔ قوانین کے تحت غیر قانونی کاروبارمیں ملوث افراد کی سزا 14سال قید ہے لیکن اقدامات نہ ہونے سے غیر قانونی کاروبار چمکتا جارہا ہے۔