Wednesday, April 24, 2024

پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس گرے لسٹ سے نکل گیا، ساؤتھ ایشیا انڈیکس کا دعویٰ

پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس گرے لسٹ سے نکل گیا، ساؤتھ ایشیا انڈیکس کا دعویٰ
June 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - نجی ادارے ساؤتھ ایشیا انڈیکس نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس گرے لسٹ سے نکل گیا۔

پاکستان کے ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے اور ڈو مور کی پالیسی نرم پڑنے کے امکانات روشن ہو گئے۔ ایف اے ٹی ایف حکام آج پاکستان کی کارکردگی پر رائے دیں گے۔

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ آٹھ برسوں میں پہلی مرتبہ پاکستان کی کارکردگی کے حوالے سے مثبت اشارے ملے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایف اے ٹی ایف حکام کو تجارت، بینکنگ سسٹم کی کڑی نگرانی کے ثبوت، منی لانڈرنگ روکنے کے  لیے ترسیلات، ایکسپورٹ اور پراپرٹی کے شعبوں کی مانیٹرنگ پر بریف پیش کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تخریبی فنانسنگ کے خلاف اقدامات، مشکوک بزنس سرگرمیوں کی روک تھام کی رپورٹ، منی لانڈرنگ اور تخریبی فنانسنگ کے مجرموں کو دی گئی سزائوں کی تفصیل کے علاوہ قانون سازی اور اینٹی منی لانڈرنگ اداروں کے قیام کا ثبوت بھی پیش کیا گیا۔