Monday, May 6, 2024

پاکستان نے بھارتی جارحیت کا معاملہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان سے اٹھا دیا

پاکستان نے بھارتی جارحیت کا معاملہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان سے اٹھا دیا
November 11, 2016
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان نے سرحد پر بھارتی جارحیت کا معاملہ سلامتی کونسل کے رکن ممالک سے اٹھا دیا۔ سیکرٹری خارجہ نے سفیروں کو بریفنگ میں بتایا کہ 2ماہ سے بھارتی فوج بلااشتعال فائرنگ کررہی ہے26شہری شہید  107 زخمی ہو چکے۔ بھارتی اشتعال انگیزی خطے میں امن کےلئے خطرہ ہے۔ تفصیلات کےمطابق کنٹرول لائن اور ورکنگ باﺅنڈری کے دیہات بھارتی گولہ باری اور بلااشتعال فائرنگ سےدوماہ سے گونج رہے ہیں ۔ بھارت جان بوجھ کر عام شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے۔ بلااشتعال فائرنگ سے 26شہری شہید جبکہ 107زخمی ہوچکے۔ سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے سلامتی کونسل کے 5مستقل ممالک امریکہ ،برطانیہ، ۔چین ، روس اور فرانس کے سفیروں کو ساری صورتحال سے آگاہ کردیا۔ انہوں نے سفیروں کو بریفنگ میں بتایاکہ بھارت لائن آف کنٹرول اورورکنگ باؤنڈری پرگزشتہ2ماہ سے مسلسل سیزفائرکی خلاف ورزیاں کررہاہے۔ بھارت نے9نومبرکوشاہ کوٹ اورجورا سیکٹر میں توپ خانے کااستعمال بھی  کیا۔ بھارت کی طرف سے13سال بعد بھاری ہتھیاروں کااستعمال کیاگیا سیکرٹری خارجہ کاکہنا تھا کہ بھارتی اشتعال انگیزی خطے میں امن اورسکیورٹی کیلئے بڑاخطرہ ہے۔  پاکستان بھرپورتحمل کامظاہرہ کرتے ہوئے جوابی کارروائی کررہاہے۔