Thursday, April 25, 2024

پاکستانی ’دیسی انجینئر‘ نے مٹی کی بوتلوں کا گھر بنا لیا

پاکستانی ’دیسی انجینئر‘ نے مٹی کی بوتلوں کا گھر بنا لیا
September 29, 2016
خان پور (92نیوز) خان پور میں انوکھے مکان کی تیاری لوگوں کی توجہ مرکز بن گئی۔ چولستان کی مٹی سے بھری بوتلوں سے مکان کی تعمیر کی جانے لگی۔ تفصیلات کے مطابق بستی قاضیاں کا رشید احمد ایک ایسا انوکھا مکان تعمیر کر رہا ہے جو پاکستان میں اپنی طرز کا پہلا مکان ہو گا۔ مکان کی تعمیر میں اینٹوں کی جگہ پلاسٹک کی بوتلیں لگائی جا رہی ہیں۔ bottle house پہلے مرحلے میں ان بوتلوں کو چولستان کی مٹی سے بھرا گیا ہے۔ اس کے بعد سیمنٹ کی مدد سے انہیں دیواروں میں لگایا گیا اور پھر لوہے کے تار کی مدد سے انہیں آپس میں جکڑ دیا گیا ہے۔ یہ عمل مکمل ہونے کے بعد دیواروں کو پلستر کر دیا جائے گا۔ bottle house1 مکان تعمیر کرنے والے مستری ایاز احمد کا کہنا ہے کہ مکان بنانے کا یہ کم خرچ طریقہ ہے جس کا وہ پہلی بار تجربہ کر رہا ہے۔ کامیابی کی صورت میں وہ مستقبل میں بھی اس طرز کے مکان تیار کرے گا۔