Saturday, April 20, 2024

قیام امن کیلئے امریکہ کی نئی انتظامیہ کےساتھ مل کر کام کرینگے : ترجمان دفتر خارجہ

قیام امن کیلئے امریکہ کی نئی انتظامیہ کےساتھ مل کر کام کرینگے : ترجمان دفتر خارجہ
November 10, 2016
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان نے کہا ہے کہ خطے میں قیام امن کےلئے امریکہ کی نئی انتظامیہ کے ساتھ مل کرکام کرینگے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا عندیہ دیا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ کہتے ہیں پاکستان میں ہونیوالی دہشتگردی کو بھارت سپانسر کرتا ہے وقت آنے پر ڈوزیئر سامنے لے آئینگے۔ تفصیلات کےمطابق ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کاکہنا تھا کہ امریکہ میں سیاسی تبدیلی پہلی مرتبہ نہیں آرہی یہ جمہوری عمل کا حصہ ہے۔پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات گزشتہ کئی دہائیوں سے ہیں ہم ان تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔ نفیس زکریا نے کہا کہ بھارت نے سمجھوتہ ایکسپریس کے معاملہ میں ذمہ داریاں پوری نہیں کیں  جعلی کرنسی اس کا اندرونی معاملہ ہے تاہم بھارت پاکستان میں دہشتگردی کےلئے مالی وسائل استعمال کر رہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی برادری اوراقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے امن سے پاکستان اور پورے خطے کا امن جڑا ہے۔