Saturday, May 4, 2024

بڑے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ پر 69 رنز بنا لیے

بڑے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ پر 69 رنز بنا لیے
October 15, 2016
دبئی (ویب ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کے پانچ سو اناسی رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ کے نقصان پر انہتر رنز بنا لیے۔ اظہر علی، سمیع اسلم، اسد شفیق اور بابر اعظم پر مشتمل پاکستانی ٹاپ آرڈر کی شاندار کارکردگی کی بدولت گرین کیپس نے ڈے نائٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز تین وکٹوں پر پانچ سو اناسی رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی۔ دوسرے روز پاکستان نے دو سو اناسی رنز ایک کھلاڑی آو¿ٹ سے نامکمل اننگز کا آغاز کیا اور دو مزید وکٹوں کے نقصان پر تین سو شاندار رنز کا اضافہ کیا۔ اظہر علی تین سو دو اور مصباح الحق انتیس رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے جبکہ بابر اعظم انہتر اور اسد شفیق سڑسٹھ رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کے بیشو کی دو وکٹوں کے سوا کوئی دوسرا باولر شاہینوں کے پاو¿ں نہ اکھاڑ سکا۔ پاکستان کی پہلی تینوں وکٹوں پر سنچریوں کی شراکت ہوئی جبکہ ٹاپ آرڈر کے پہلے چاروں بلے بازوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ ویسٹ انڈیز نے تعاقب شروع کیا تو پہلی وکٹ بیالیس رنز پر گر گئی۔ یاسر شاہ نے جانسن کو پندرہ کے انفرادی اسکور پر آوٹ کر دیا۔