Friday, April 19, 2024

پاکستان نےیواین سے کشمیری نوجوان مظفر احمد کی شہادت پرنوٹس لینے کا مطالبہ کردیا  

پاکستان نےیواین سے کشمیری نوجوان مظفر احمد کی شہادت پرنوٹس لینے کا مطالبہ کردیا  
October 1, 2016
اسلام آباد(92نیوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم سے کشمیری نوجوان مظفر احمد شہید، پاکستان نے اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کےمطابق بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کردی ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم سے کشمیری نوجوان مظفر احمد کو شہید کردیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مظفر احمد کو ضلع بنگام کے علاقے نرہال میں شہید کیا گیا۔ گزشتہ تین ماہ میں بھارتی فوج 115 سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو شہید کرچکی ہے۔ ترجمان نے نہتے کشمیریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اقوام متحدہ اور عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظام کا نوٹس لے۔