Friday, April 26, 2024

عالمی کاروباری سرگرمیوں میں پاکستان کی چاردرجے ترقی

عالمی کاروباری سرگرمیوں میں پاکستان کی چاردرجے ترقی
October 26, 2016
اسلام آباد(92نیوز)عالمی کاروباری سرگرمیوں میں پاکستان کی رینکنگ میں چار درجے بہتری ، پاکستان کاروباری اصلاحات کرنے والے دس ممالک میں شامل ہوگیا رینکنگ 148 سے بڑھ کر 144 ہوگئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق ورلڈ بینک نے پاکستان میں کاروباری ماحول میں بہتری سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے، گلوبل ڈو انگ بزنس انڈیکس رپورٹ کے مطابق کاروباری سرگرمیوں میں پاکستان کی رینکنگ چار درجے بہتر ہوئی ہے۔ پاکستان کی رینکنگ 148 سے بڑھ کر 144 ہوچکی ہے،آسان کاروبار تک رسائی کی رینکنگ 49.48 سے بڑھ کر 51.77 ہوچکی ہے۔ پاکستان نے کاروباری ماحول کو بہتر کرنے کے لیے ریفارمز شروع کیں۔ جس کے تحت لاہور میں انتقال اراضی کا آسان نظام متعارف کرایا گیا ہے دو طرفہ تجارت کے لیے کراچی اور لاہور میں کسٹمز کا الیکٹرانک نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ اسلام آباد: پاکستان نے قرضوں تک رسائی کے لیے اپنے نظام کو اپ گریڈ کیا ہے۔ ۔پاکستان جنوبی ایشیا میں آسان قرضے فراہم کرنے والا دوسرا ملک ہے رپورٹ کے مطابق پاکستان کاروباری ماحول بہتر کرنے والے دس ممالک میں شامل ہوگیا ہے جو جنوبی ایشیا کا واحد ملک ہے۔ پاکستان نے کاروباری ماحول کو بہتر کرنے کے اقدامات کیے ہیں۔ ان اصلاحات سے پاکستان میں کاروبار کے نئے مواقعوں میں اضافہ ہوا ہے۔