Thursday, March 28, 2024

 پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 111 رنز سے پچھاڑ دیا

 پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 111 رنز سے پچھاڑ دیا
October 1, 2016
شارجہ(92نیوز) شاہینوں کی ٹی ٹوینٹی کے بعد ون ڈے میں بھی اونچی پرواز جاری ہے ۔ شاہینوں نے  پہلے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈین حریفوں کو دبوچ لیا ہے ۔ پاکستان کے انچاس اوورز میں دو سو چوراسی رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز صرف ایک سو پچھہتر رنز پر ڈھیر گیا ۔ سیموئلز کے سوا کوئی بلے باز ٹک نہیں سکا جبکہ اس اہم میچ میں  محمد نواز نے چاراور حسن علی نے تین شکار کئے ہیں ۔ اس سے پہلے ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو شروع میں تو ان کے حق میں بہتر رہا تاہم بابراعظم اور شرجیل کی شاندار بلے بازی کی بدولت پاکستان 49اوورز میں ویسٹ انڈیز کو 285رنز کا ہدف دینے میں کامیاب رہا ہے ۔ پاکستان کی طرف سے بابراعظم 120شرجیل 54سرفرازاحمد 35رنز بناکر قابل ذکررہے جبکہ ویسٹ انڈیزکے باولرکارلوس نے تین وکٹیں لیں جبکہ باقی باولروں کو ایک ایک وکٹ ملی ،جبکہ جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم 175 رنز پر ڈھیرہوگئی  ۔