Saturday, April 27, 2024

ایشین چیمپئنز ٹرافی : پاکستان نے جاپان کو3-4گول سے ہرادیا

ایشین چیمپئنز ٹرافی : پاکستان نے جاپان کو3-4گول سے ہرادیا
October 25, 2016
کوائنٹن(سپورٹس ڈٰیسک)ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے دوسری فتح اپنے نام کر لی۔  گرین شرٹس نے جاپان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار تین سے شکست دے دی۔ تفصیلات کےمطابق ملائیشیا کے شہر کوانٹن میں جاری ایونٹ میں پاکستان اپنے چوتھے میچ میں جاپان کے مد مقابل تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا تاہم پاکستان نے جاپان کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔ پاکستان کی طرف سے علیم بلال نے دو جبکہ عرفان جونیئر اور رضوان سینئر نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ جاپان کی طرف سے سیرین تناکا، کینتا تناکا اور ہیروتاکا زیندانا نے گول کیے۔ پاکستان ایونٹ میں دفاعی چیمپئن کے طور پر شریک ہے اور اب تک ہونے والے چار میچوں میں سے دو جیت کر پوائنٹس ٹیبل میں تیسری پوزیشن پر ہے۔ پاکستان اپنا آخری لیگ میچ ستائیس اکتوبر کو چین کے خلاف کھیلے گا۔