Saturday, April 20, 2024

سانحہ کوئٹہ کیخلاف پاکستان بار کونسل کی ملک گیر ہڑتال

سانحہ کوئٹہ کیخلاف پاکستان بار کونسل کی ملک گیر ہڑتال
October 26, 2016
لاہور (92نیوز) پاکستان بار کونسل آج سانحہ کوئٹہ کے خلاف ملک گیر ہڑتال کر رہی ہے۔ وکلاءعدالتوں میں پیش نہیں ہونگے جبکہ بار کونسلز کی عمارتوں پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے۔ پاکستان بار کونسل کے اعلامیہ کے مطا بق وکلاءتنظیموں کی عمارتوں پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے اور بار ایسوسی ایشنز میں مذمتی اجلاس ہونگے۔ وکلاءبازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کرینگے۔ پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین ڈاکٹر محمدفروغ نسیم نے سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے خاطرخواہ اقدامات کرے۔ پنجاب بار کونسل نے بھی پاکستان بار کونسل کی اپیل پر ہڑتال کی حمایت کی ہے۔