Saturday, April 20, 2024

پاکستان اس وقت مشکل حالات سے دوچار ہے، رانا ثنا اللہ

پاکستان اس وقت مشکل حالات سے دوچار ہے، رانا ثنا اللہ
May 3, 2022 ویب ڈیسک

فیصل آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا پاکستان اس وقت مشکل حالات سے دوچار ہے۔

منگل کے روز فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایک فتنہ پرور ذہن کا آدمی اس ملک پر مسلط رہا، پی ٹی آئی کے خلاف کسی کیس میں حکومت مدعی نہیں۔

وزیرداخلہ بولے کہ برصغیر میں کوئی بدبخت ایسا نہیں جس نے چاند رات کو احتجاج کیا ہو، یہ عجیب قوم کا حصہ ہیں جو کل نعرے مار رہے تھے، ان کے اپنے کرتوت ایسے تھے کہ اتحادی چھوڑ گئے۔

انہوں نے تمام اہل اسلام کو عید کی مبارک دی، کہا کہ قوم کی دعاؤں کے صدقے ملک سے مہنگائی بیروزگاری ختم کریں گے۔ لوگوں میں سیاسی رواہ داری پیدا ہونی چاہیے۔