Thursday, April 18, 2024

پاکستان اور ویسٹ انڈیز آج تیسرے ون ڈے میں مدمقابل

پاکستان اور ویسٹ انڈیز آج تیسرے ون ڈے میں مدمقابل
June 12, 2022 ویب ڈیسک

ملتان (92 نیوز) - پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا۔ شاہینوں کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

کیا ویسٹ انڈیز کی ٹیم وائٹ واش کی خفت سے بچ پائے گی؟ مسلسل فتوحات کے بعد گرین شرٹس کے حوصلے بلند ویسٹ انڈیز کو سیریز میں وائٹ واش کرنے کو ہدف بنا لیا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں تیسرے اور آخری ون ڈے میں آج ملتان میں ان ایکشن ہوں گی، دونوں ٹیمیں سہ پہر چار بجے میدان میں اتریں گی۔

پاکستانی ٹیم کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 120رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی۔

پہلے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم نے کیربین ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔