اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہو گیا، پاکستان کیلئے ستر کروڑ ڈالر کی دوسری قسط جاری کرنے کی سفارش کردی گئی۔
اعلامیہ میں کہا گیا دوست ملکوں کے تعاون سے معاشی استحکام آ رہا ہے۔ بجٹ پر عملدرآمد سے پالیسیوں میں تسلسل آیا، بجلی کے نقصانات کم کرنے کیلئے اقدامات کیے گئے،، بجلی اور گیس نرخوں میں بروقت ایڈجسٹمنٹ ہوئی۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے قرض کی آئندہ ماہ منظوری کا امکان ہے۔