Friday, April 26, 2024

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کا تنازع حل ہونا چاہیے ،روس کا بیان

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کا تنازع حل ہونا چاہیے ،روس کا بیان
February 18, 2022 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) روس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کا تنازع حل ہونا چاہیے۔

روسی وزارت خارجہ کی بریفنگ کے دوران وہاں موجود ایک بھارتی صحافی نے اعتراض کیا کہ روس پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو دورے پر تو بلا رہا ہے لیکن بھارتی تحفظات کو نظرانداز کر رہا ہے۔

ترجمان روسی وزارت خارجہ نے فوری طور پر بھارتی صحافی کو دوٹوک جواب دے ڈالا۔ ماریہ زخارووا نے کہا پاکستان سے روس کے بڑھتے تعلقات کسی اور ملک کےخلاف نہیں۔ دونوں ملکوں کے قریب آنے کا مقصد دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے۔

ماریہ زخارووا نے پلانٹڈ سوال کے جواب میں بھارتی حکومت کو مسئلہ کشمیر حل کرنے کا پیغام بھی دے دیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہہ ڈالا کہ روس پاکستانی قیادت کے امن سے متعلق بیانات کا خیرمقدم کرتا ہے۔