Monday, May 6, 2024

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز
February 25, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہو گیا۔

آسٹریلیا کے خلاف 24 سال بعد تین ٹیسٹ میچوں کی تاریخی ہوم سیریز کا آغاز 4 مارچ کو راولپنڈی سے ہو گا۔ سیریز کے تین ٹیسٹ میچوں کے لئے آن لائن ٹکٹ فروخت کے لئے پیش کر دیئے گئے۔

سیریز میں جنرل اسٹینڈ کی ٹکٹ سو، فرسٹ کلاس کی ٹکٹ دوسو اور پریمئم کلاس کی ٹکٹ 350 روپے رکھی گئی ہے۔ وی آئی پی ٹکٹ 500 روپے کی ملے گی۔

شائقین کو سٹیڈیم میں داخلے کے وقت اپنا شناختی کارڈ اور مکمل ویکسینیشن سرٹیفیکٹ دکھانا ہو گا۔