Thursday, April 18, 2024

پاکستان امریکہ کا ایک ہم شراکت دار ہے، نیڈ پرائس

پاکستان امریکہ کا ایک ہم شراکت دار ہے، نیڈ پرائس
June 17, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے پاکستان امریکہ کا ایک ہم شراکت دار ہے۔

نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں بتایا پاکستان سے شراکت داری کو بڑھانے کے لیے مشترکہ مفادات پر کام کر رہے ہیں۔ روس کا یوکرین پر حملہ بھی پاک امریکہ وزرائے خارجہ کی گفتگو کا حصہ رہا۔ وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی پاکستانی ہم منصب سے نیو یارک میں ملاقات ہوئی۔ پاک امریکہ وزرائے خارجہ کے درمیان کئی معاملات پر تعمیری گفتگو ہوئی۔

پاکستانی صحافی کے سوال پر کہ بھارت بڑی مقدار میں روس سے تیل خرید رہا ہے، آپ کو تشویش ہے، نیڈ پرائس بولے بھارت سے اس معاملے پر متعدد بار گفتگو ہو چکی ہے۔ بھارت کو واضح کر چکے ہیں کہ ان کی مدد، شراکت داری کے لیے تیار ہیں۔ بھارت سے ایسی شراکت داری نہیں بنا سکے جیسی اس کی روس کے ساتھ ہے۔

امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مسلمانوں کے گھر گرائے جانے کی مذمت بھی کی۔ نیڈ پرائس نے کہا کہ ہم بھارت کو انسانی حقوق کے احترام کی ترغیب دیتے ہیں۔