Saturday, April 27, 2024

پاکستان عالمی معاملات میں چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، آرمی چیف

پاکستان عالمی معاملات میں چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، آرمی چیف
June 29, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمیونسٹ پارٹی چین کے مرکزی کمیشن برائے خارجہ امور کے ڈائریکٹر یانگ جیچی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون، سی پیک پر پیشرفت اور علاقائی سلامتی پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ  پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ہم اپنی تزویراتی شراکت داری کو بڑھانے کے منتظر ہیں۔

یانگ جیچی نے پاکستان میں چینی اہلکاروں کے تحفظ اور علاقائی استحکام کیلئے اقدامات پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ تعاون میں مزید بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔