Thursday, March 28, 2024

شارجہ ٹیسٹ : پاکستان نے 8 وکٹوں پر 255 رنز بنا لئے

شارجہ ٹیسٹ : پاکستان نے 8 وکٹوں پر 255 رنز بنا لئے
October 31, 2016
شارجہ(سپورٹس ڈیسک )شارجہ ٹیسٹ میں شاہین ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کرنے کے راستے پر گامزن ہیں۔ تیسرےاورآخری ٹیسٹ کے پہلے روز آٹھ وکٹوں پر دو سو پچپن رنز بنا لئے۔ تفصیلات کےمطابق شارجہ کرکٹ گراؤنٖڈ میں کھیلےجانےوالےٹیسٹ میں  پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلا اوورہی بڑا سنسنی خیزثابت ہواجب  اظہر علی اور اسد شفیق بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔ اس مشکل  موقع پراوپنر سمیع اسلم نے یونس خان کے ساتھ مل کر اننگزکوآگے بڑھایااور ایک سو چھ رنز کی عمدہ شراکت قائم کی۔ یونس خان  ایک اورففٹی بنانےمیں کامیاب ہوئے،وہ اکاون رنز بنا کر آؤٹ ہوئےجبکہ سمیع اسلم ایک سو پچاس کے مجموعی اسکور پر چوہتر رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ مصباح نے ترپن اور سرفراز نے اکاون رنز کی اننگز کھیلی تاہم ان کے بعد آنے والے محمد نواز چھ اور وہاب ریاض چار رنز بنا پائے۔ دن کے اختتام پر محمد عامر چھ اور یاسر شاہ ایک رن پر ناٹ آؤٹ تھے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے بیشو نے چار، گیبریل نے تین اور چیز نے ایک وکٹ حاصل کی۔